حیدرآباد۔16ستمبر(اعتماد نیوز)راجھستان میں 13ستمبر کو منعقدہ ضمنی
انتخابات کے آج نتائج کو جاری کیا گیا جس کے بعد حکمران جماعت بی جے پی کو
صرف ایک حلقہ میں کامیابی ملی جبکہ کانگریس کو 3حلقوں میں کامیابی حاصل
ہوئی۔ کانگریس کے امیدوار ویر ‘ سورج نگر اور نصیر آباد اسمبلی حلقوں سے
منتخب ہوئے۔ جبکہ بی جے پی کے ایک امیدوار کوٹا حلقہ اسمبلی سے کامیابی
حاصل
کی۔ ان چار حلقوں کے ارکان اسمبلی اپریل میں منعقد عام انتخابات کے
موقع پر ارکان پارلیمنٹ منتخب ہوئے جسکی وجہ سے یہاں ضمنی انتخاب منعقد
ہوا۔ پچھلے سال راجھستان کے اسمبلی انتخابات میں کانگریس کو اقتدار سے ہاتھ
دھنا پڑا۔ اور بی جے پی اقتدار پر فائز ہوئی۔ تازہ نتائج کے اعلان کے بعد
200 رکنی اسمبلی میں سے کانگریس کی تعداد 21سے 24اور بی جے پی کے 163سے
گھٹ کر 160ہوگئی۔